Sunday , May 28 2017
Home / سیاسیات / ممتا بنرجی کی کانگریس۔ این سی پی قائدین سے ملاقات

ممتا بنرجی کی کانگریس۔ این سی پی قائدین سے ملاقات

نئی دہلی 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی جو مخالف بی جے پی اتحاد بنانے کی پرزور حامی ہیں، اُنھوں نے آج سینئر کانگریسی قائدین غلام نبی آزاد اور احمد پٹیل سے ملاقات کی۔ ممتا نے این سی پی لیڈر پرافل پٹیل اور چیف منسٹر اڈیشہ نوین پٹنائک سے بھی ملاقات کی۔ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے ہفتہ کو ممتا سے ملاقات کی تھی۔ اِن ملاقاتوں کی اِس اعتبار سے اہمیت ہے کہ مختلف غیر بی جے پی پارٹیاں وسیع تر اتحاد بنانے پر زور دے رہی ہیں تاکہ یوپی انتخابات کے بعد زعفرانی پارٹی کی پیشقدمی کو روکا جاسکے۔ ترنمول کانگریس سربراہ وزیراعظم نریندر مودی کی کٹر نقادوں میں پیش پیش رہی ہیں اور کئی مرتبہ اشارہ دیا کہ غیر بی جے پی پارٹیوں کو ہاتھ ملالینا چاہئے۔ تاہم ممتا نے یہی دہرایا کہ کانگریس قائدین سے ملاقات ای وی ایم مسئلہ پر الیکشن کمیشن سے رجوع ہونے سے متعلق ہوئی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT