Saturday , July 22 2017
Home / سیاسیات / ممتا بنرجی کے دھرنے اور احتجاج سے جنتا دل (یو) غیرحاضر

ممتا بنرجی کے دھرنے اور احتجاج سے جنتا دل (یو) غیرحاضر

پٹنہ۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کرنسی منسوخی کے فیصلہ کی جنتا دل (یو) سربراہ نتیش کمار کی حمایت کے بعد جنتا دل (یو) نے کل اپوزیشن کے ملک گیر احتجاج سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 1000 اور 500 روپئے کے نوٹوں کی منسوخی کے خلاف ترنمول کانگریس سربراہ ممتا بنرجی بھی یہاں 30 نومبر کو دھرنا دے رہی ہے۔ جنتا دل (یو) اس دھرنے سے بھی غیرحاضر رہے گی۔ جنتا دل (یو) بہار یونٹ کے صدر بی نارائن سنگھ نے کہا کہ ہم نے کرنسی نوٹوں کی منسوخی کے لئے مرکز کے فیصلہ کی تائید کی ہے اور اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے لہذا ہم بند یا احتجاج جیسے اُمور میں حصہ نہیں لے سکتے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ پارٹی نے جس کی پرزور حمایت کی ہے، اس کے خلاف احتجاج کیا جائے۔ پارٹی صدر اور چیف منسٹر بہار نتیش کمار کی زیرقیادت اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ پیر کو اپوزیشن پارٹیوں کے بند میں جنتا دل (یو) حصہ نہیں لے گی۔ واضح رہے کہ نتیش کمار نے مودی کے اقدام کی ستائش کرتے ہوئے کالے دھن کیخلاف اسے مثبت فیصلہ قرار دیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT