Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / ممتا بنرجی کے قتل پر11لاکھ روپے انعام ،بی جے پی لیڈر کا اعلان

ممتا بنرجی کے قتل پر11لاکھ روپے انعام ،بی جے پی لیڈر کا اعلان

کلکتہ 12اپریل(سیاست ڈاٹ کام)بنگال بی جے پی یوتھ ونگ کے لیڈر یوگیش ورشنے نے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے گردن کانٹنے والے کو 11لاکھ روپے دینے کا اعلان کرکے سیاسی درجہ حرارت اضافہ کردیا ہے ۔ویسے بنگال گزشتہ کئی دنوں سے سیاسی گرمی میں تپ رہا ہے ۔گرچہ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے ترنمول کانگریس کے ممبران کے شدید احتجاج پر اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کو قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی کرنے کا حق ہے ۔بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے ممبر ورشنے نے کلکتہ سے 180کلو میٹر دور بیر بھوم میں مسلح ریلی کی اجازت نہیں دیے ے جانے پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا گردن کاٹنے والے کو انعام دینے کا اعلان کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT