Wednesday , October 18 2017
Home / سیاسیات / ممتا سے مودی کی بات چیت

ممتا سے مودی کی بات چیت

نئی دہلی۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے ان کے بھتیجے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کی عیادت کی جو ایک کار حادثہ میں زخمی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ان کی عاجلانہ صحتیابی کیلئے نیک خواہشات پیش کیں۔ابھیشیک کے کاروں کے قافلے میں شامل 10 ملازمین پولیس بھی زخمی ہیں۔
یکساں سیول کوڈ کی مخالفت پر
سی پی آئی ایم پر بی جے پی کی تنقید
تیرواننتھاپورم ۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا بی جے پی نے آج سی پی آئی ایم پر یکساں سیول کوڈ کی مخالفت کرنے پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ خوشامد کی سیاست پر عمل کررہی ہے۔ یکساں سیول کوڈ اور طلاق ثلاثہ کی مخالفت سی پی آئی ایم کے دوہرے معیاروں کا ثبوت ہے اور یہ اقلیت کی خوشامد کے ذریعہ فرقہ وارانہ صف بندی کو مستحکم کرنے کی کوشش ہے۔ بی جے پی کے ریاستی جنرل سیکریٹری کے سریندرن نے ایک پریس کانفرنس میں اس کا انکشاف کیا۔

TOPPOPULARRECENT