Wednesday , August 23 2017
Home / تفریح / ممتا نے بولڈ اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی

ممتا نے بولڈ اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی

ممبئی، 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ میں ممتا کلکرنی کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے 90 کی دہائی میں اپنی بولڈ اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں خاص جگہ بنائی ہے ۔  20 اپریل 1972 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی ممتا کلکرنی نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 1992 میں آئی فلم ’ترنگا‘ سے کیا تھا۔ راجکمار اور نانا پاٹیکر کی اہم کردار والی اس فلم میں ممتا کلکرنی نے چھوٹا سا کردار نبھایا تھا۔ اس کے بعد ان کی فلم ’میرا دل تیرے لئے ‘ آئی لیکن کوئی خاص مقام حاصل نہیں کرپائیں۔ 1993ء میں فلم ’’عاشق آوارہ‘‘ ممتا کے کیریئر کی پہلی ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں ان کے مقابل سیف علی خان تھے ۔ اس جوڑی کو ناظرین نے کافی پسند کیا تھا۔ اس کے بعد ان کی ‘وقت ہمارا ہے ‘ اور ‘کرانتی ویر’ جیسی ہٹ فلمیں منظرعام پر آئیں۔ سال 1995 میں فلم ‘کرن۔ارجن’ ممتا کلکرنی کے کیریئر کی سوپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ ان کی جوڑی ناظرین کو بہت پسند آئی اور یہ فلم باکس آفس پر سوپر ہٹ ثابت ہوئی۔1995 میں عامر خان کے ساتھ فلم ‘بازی’ اور اکشے کمار کے ساتھ ‘سب سے بڑا کھلاڑی’ میں ان کی جوڑی کو بھی شائقین نے بے حد پسند کیا۔
یہ دونوں فلمیں سپرہٹ ثابت ہوئیں۔ بعدازاں 1996 میں راجکمار سنتوشی کی فلم’گھاتک’ میں ممتا نے مختصر مگر جاندار رول کیا۔اس فلم میں ان پر فلمایا گیا نغمہ ‘کوئی جائے تو لے آئے ‘ ناظرین کے درمیان کافی پسند کیا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے ‘نصیب، ‘چائنا گیٹ، چھپا رستم اور قلعہ’جیسی کچھ فلموں میں اداکاری کی ۔ان وہ بالی وڈ میں سرگرم نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT