Friday , October 20 2017
Home / سیاسیات / ممتا ۔ سونیا میں ایوان پارلیمنٹ میں قربت

ممتا ۔ سونیا میں ایوان پارلیمنٹ میں قربت

ناگپور ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران سمجھا جاتا ہیکہ سونیا گاندھی کی چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے ایوان پارلیمنٹ میں آج دونوں کے تبادلہ خیال کے دوران ستائش کی۔ ذرائع کے بموجب ممتابنرجی نے سونیا گاندھی کا سنٹرل ہال میں استقبال کیا ۔ سمجھا جاتا ہیکہ انہوں نے کہا کہ سونیا بی جے پی زیرقیادت حکومت کا زبردست مقابلہ کررہی ہے، سونیا گاندھی نے کہا کہ انہوں نے یہ ترنمول کانگریس سے ہی سیکھا ہے۔ ممتابنرجی قبل ازیں کانگریس میں شامل تھیں اور سڑکوں پر جدوجہد کرنے کیلئے شہرت رکھتی تھیں۔ عملی اعتبار سے انہوں نے تن تنہا 24 سال سے مغربی بنگال پر حکمران بایاں بازو محاذ کی حکومت کا فصفایہ کردیا۔ پارلیمنٹ میں کئی مسائل پر کانگریس اور ترنمول کانگریس کے درمیان زبردست اشتراک دیکھا گیا۔ للت مودی تنازعہ کی مبینہ ملزم وزیرخارجہ سشماسوراج کی برطرفی کے مطالبہ پر بھی دونوں جماعتوں میں اتحاد دیکھا گیا۔

TOPPOPULARRECENT