Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / مملکتی وزیر دفاع سبھاش بھمرے کا بی ڈی ایل کا دورہ

مملکتی وزیر دفاع سبھاش بھمرے کا بی ڈی ایل کا دورہ

حیدرآباد ۔ 5 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : مملکتی وزیر دفاع ڈاکٹر سبھاش بھمرے نے آج بھارت ڈائنمکس لمٹیڈ ( بی ڈی ایل ) کا دورہ کیا ۔ ان کی آمد پر بی ڈی ایل کے سی ایم ڈی ، وی ادے بھاسکر نے گرمجوشی کے ساتھ ان کا خیر مقدم کیا ۔ مرکزی وزیر نے اس ادارہ کے سینئیر عہدیداروں اور مختلف تنظیموں کے عہدیداروں سے ملاقات کی ۔ سی ایم ڈی نے انہیں بی ڈی ایل میں تیار کی جانے والی اشیاء کے بارے میں واقف کروایا ۔ انہوں نے فیکٹری میں مختلف پروڈکشن فسیلیٹیز کو دیکھا ۔ مرکزی وزیر نے بی ڈی ایل کنچن باغ میں ایک عصری ایکسپلوژیو اسٹوریج فسیلیٹی کا افتتاح کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT