Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ممنوعہ ادویہ کے استعمال پر شاراپوا کوسزا ملنی چاہئے : نڈال

ممنوعہ ادویہ کے استعمال پر شاراپوا کوسزا ملنی چاہئے : نڈال

لاس اینجلس، 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ٹینس کے سابق عالمی نمبر ایک رفائل نڈال کا کہنا ہے کہ ماریا شراپوا کو ممنوعہ دوا استعمال کرنے کی سزا ضرور ملنی چاہئے لیکن اگنیسکا راڈوانسکا کہتی ہیں کہ شاراپوا کے مثبت ڈوپ ٹسٹ پر انھیں حیرت ہوئی۔ کیلیفورنیا میں میڈیا سے گفتگو میں اسپینی ٹینس اسٹار نڈال نے کہا ہیکہ کھیل کو اس طرح کی منفی چیزوں سے بالکل پاک ہونا چاہئے۔ 14 گرانڈ سلام ٹائٹل جیتنے والے نڈال کہتے ہیں کہ ڈوپ کے قوانین اس طرح کے ہیں تو یہ ٹھیک ہے اور شاراپوا کو اس کی قیمت ادا کرنی چاہئے۔ عالمی نمبر تین پولینڈ کی راڈوانسکا کہتی ہیں کہ یہ ٹینس کیلئے بہت بُرا دن ہے۔جمہوریہ چیک کی اسٹار کھلاڑی پیٹراکووی ٹووا کا کہنا ہے کہ ان کیلئے بھی یہ خبر غیر معمولی رہی۔ اس طرح ٹینس کے عالمی گوشوں میں عمومی طور پر شاراپوا کے مثبت ڈوپ ٹسٹ پر حیرت ظاہر کی گئی ہے۔ تاہم بعض اسٹار کھلاڑیوں نے اپنی رائے دی کہ خاطی کو اس کی غلطی کی سزا ضرور ملنا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT