Friday , October 20 2017
Home / جرائم و حادثات / ممنوعہ برازیل کی کرنسی کی فروختگی پر پانچ افراد گرفتار

ممنوعہ برازیل کی کرنسی کی فروختگی پر پانچ افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ /21 جولائی (سیاست نیوز) ممنوعہ برازیل کرنسی فروخت کرنے کے الزام میں پانچ دھوکہ بازوں کو پنجہ گٹہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ ایم مہیش اپنے دیگر ساتھیوں بی بانو چندر ، جی یادگیری ریڈی ، پی رادھا کرشنا اور ایس بھوانی پروین علاقہ امیر پیٹ میں برازیل کی ممنوعہ کرنسی (کروز زیڈوس ) عوام کو فروخت کرتے ہوئے انہیں دھوکہ دینے کی کوشش کررہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ اس کارروائی میں ہزار ملین کروز زیڈوس کرنسی جس کی ہندوستان میں 38 لاکھ قیمت ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے انہیں شہر میں عوام کو فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ پولیس نے اس کارروائی میں بڑے پیمانے پر برازیل کرنسی ضبط کرلی ہے اور انہیں عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT