Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / ممنوعہ ماؤنواز تنظیم کی ایریا کمانڈر گرفتار

ممنوعہ ماؤنواز تنظیم کی ایریا کمانڈر گرفتار

بانکا، 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)بہار میں بانکا ضلع کے آنند پور پولیس آؤٹ پوسٹ کے پرریا جنگل سے پولیس نے آج صبح ممنوعہ نکسلی تنظیم کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤنواز) کی ایریا کمانڈر پروتیا دیوی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ انہیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ کالعدم تنظیم کے عسکریت پسند پرریا جنگل میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔اسی بنیاد پر ماؤنوازوں کی گرفتاری کے لیے مسلح سرحدی فورس (ایس ایس بی)، مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور مقامی پولیس نے مشترکہ طور پر پرریا جنگل میں چھاپہ ماری کی اورپروتیا دیوی کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ ذرائع نے بتایا کہ موقع سے 40 کلو گرام دھماکہ خیز مادہ برآمد کیا گیا ہے ۔ گرفتار ماؤ نواز سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT