Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / ممنوعہ منشیات فروخت کی کوشش

ممنوعہ منشیات فروخت کی کوشش

چار افراد گرفتار ، 8 کیلو او پی ایم ضبط ، ٹاسک فورس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /26 جولائی (سیاست نیوز) شہر میں ممنوعہ منشیات فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے چار افراد کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 8 کیلو او پی ایم برآمد کرلی ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس ٹولی کا سرغنہ 26 سالہ ڈی وی وی ستیہ نارائینا عرف سینو ہے جو پیشہ سے ڈرائیور ہے اور اس کا تعلق مشرقی گوداوری سے ہے ۔ وہ اکثر ڈی سی ایم ویان میں ترکاریاں اور دیگر اشیاء مشرقی گوداوری سے حیدرآباد کی مارکٹ کو لایا کرتا تھا اور کافی دنوں سے معاشی پریشانیوں کا شکار ہے ۔ آسانی سے روپئے کمانے کے ارادے سے اس نے منشیات فروخت کرنے کا کاروبار شروع کیا اور وہ گنگاورم آندھراپردیش کے بالاجی نامی شخص سے او پی ایم خریدا کرتا تھا ۔ اسی دوران ستیہ نارائینا کی ملاقات این ربی اور یہ دونوں دیگر دو دوستوں وائی سری ہری کرشنا اور اے روی پرکاش کی مدد سے شہر میں بڑے پیمانہ پر او پی ایم فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا ۔ اس سلسلے میں مذکورہ افراد آج اندرا پارک بنڈا میسماں نگر کے قریب اکٹھا ہوئے جہاں پر انہیں ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 8 کیلو او پی ایم برآمد کرلیا ۔ ٹاسک فورس نے گرفتار افراد کو ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ گاندھی نگر پولیس کے حوالے کردیا ۔

 

TOPPOPULARRECENT