Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / ممنوعہ منشیات کا کاروبار ، دو افراد گرفتار

ممنوعہ منشیات کا کاروبار ، دو افراد گرفتار

اینٹی نارکوٹک سیل اور ٹاسک فورس ساوتھ زون ٹیم کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /16 ڈسمبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کی اینٹی نارکوٹک سیل کی مدد سے شہر میں ممنوعہ منشیات کے کاروبار میں ملوث دو  افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کے قبضہ سے ڈرگس برآمد کرلئے گئے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر این کوٹی ریڈی نے بتایا کہ 22 سالہ مانیک کمار ساہو اپنے بھائی پیوش کمار ساہو متوطن مہاراشٹرا اور حیدرآباد کے مقامی نوجوانوں کی مدد سے ممنوعہ منشیات ایل ایس ڈی کو فروخت کررہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس ریاکٹ کا سرغنہ مانیک کمار ساہو ہے جس نے بیچلر آف بزنس اڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد گرافک ڈیزائنر کی حیثیت سے ملازمت کررہا تھا ۔ مانیک نے اپنے بڑے بھائی پیوش کی مدد سے ایل ایس ڈی ممنوعہ منشیات کو آن لائین آرڈر کے ذریعہ خریدتے ہوئے انہیں خواہشمند گاہکوں کو فروخت کررہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ مانیک ساہو بعض ویب سائیٹس کے ذریعہ آن لائین ممنوعہ منشیات کو خریدتے ہوئے اس کے قریبی ساتھی مصطفیٰ محی الدین ساکن کنگ کوٹھی ، جنید رضا صدیقی ساکن سن سٹی حیدر شاہ کورٹ اور راجیندر نگر کے محمد منزل مکرم پاشاہ کی مدد سے ایل ایس ڈی ڈرگس خواہشمند گاہکوں کو فراہم کررہے تھے ۔ سی سی ایس کی اینٹی نارکوٹک ٹیم نے ساہو برادران کے قبضہ سے 145 ایل ایس ڈی بلاٹ ، 6 گرام افیڈرین اور تین موبائیل فون برآمد کرلئے ۔ پولیس نے بتایا ساہو برادران نیوکلیر مارکٹ پلیس سے ممنوعہ منشیات حاصل کیا کرتے تھے ۔ اس ریاکٹ کو بے نقاب کرنے میں ساؤتھ زون ٹاسک فورس ٹھاکر سگدیو سنگھ اور اینٹی نارکوٹک سیل کے انسپکٹر چاند باشاہ نے اہم رول ادا کیا ۔

TOPPOPULARRECENT