Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / مناسب حجاب نہ پہننے پر دو خواتین کے خلاف جرمانہ

مناسب حجاب نہ پہننے پر دو خواتین کے خلاف جرمانہ

تہران 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) تہران کی ایک عدالت نے دو ایرانی خواتین پر عوامی مقام پر مناسب طور پر حجاب نہ پہننے کی پاداش میں 260 ڈالرس کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ ایران کے اصلاحی اخبار ارمان کی خبر کے مطابق حالیہ دنوں میں خواتین کے غیر مناسب طور پر حجاب نہ پہننے کے کئی معاملات عدالت سے رجوع کئے گئے۔ یاد رہے کہ ایران میں عوامی مقامات پر نہ صرف ایرانی خواتین بلکہ بیرون ملک سے تعلق رکھنے والی خواتین کو بھی حجاب پہننا لازم ہے جو خواتین کے سر اور گردن کو ڈھانپتا ہو۔ حالانکہ 2013 ء میں اعتدال پسند صدر حسن روحانی کے برسر اقتدار آنے کے بعد اُنھوں نے کئی سیاسی اور سماجی اصلاحات میں دلچسپی دکھائی لیکن اس کے باوجود سیاسی طور پر ایران آج بھی قدامت پسند ہے۔

TOPPOPULARRECENT