Friday , March 31 2017
Home / جرائم و حادثات / منان غوری قتل کیس ایوب خان کی برات کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں قبول

منان غوری قتل کیس ایوب خان کی برات کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں قبول

حیدرآباد 9 مارچ (سیاست نیوز) روڈی شیٹر ایوب خان کے خلاف سٹی پولیس کی جانب سے سپریم کورٹ نے دائر اسپیشل لیو پٹیشن کو سماعت کے لئے قبول کرلیا۔ ایڈوکیٹ منان غوری قتل کیس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف پولیس نے ایس ایل پی درخواست دائر کی تھی اور کل اس کی سماعت ہوئی۔ کمشنر پولیس ایم مہیندر ریڈی ‘ اے سی پی چارمینار کے اشوک چکرورتی کے ہمراہ ایس ایل پی کی سماعت کے موقع پر شخصی طور پر سپریم کورٹ میں حاضر رہے اور سالیسیٹر جنرل رنجیت کمار اور تلنگانہ کے ایڈوکیٹ ادئے کمار کی مدد سے ایس ایل پی کو سماعت کیلئے قبول کرنے کی گزارش کی۔ سپریم کورٹ کے ایک ڈیویژن بینچ جسٹس پناکی چندرا گھوش اور جسٹس روہنٹن فالی ناریمن نے پولیس کی درخواست کی سماعت کی اور قتل کیس کے تمام ملزمین کو وارنٹ جاری کیا۔ واضح رہے کہ سال 2002ء میں ایوب خاں نے ایڈوکیٹ منان غوری کا ان کے مکان واقع حسینی علم کے قریب جبراً وصولی کے سلسلے میں قتل کردیا تھا اور پولیس نے ایوب خاں کے علاوہ اس کے ساتھیوں محمد حبیب قریشی، خالد منور عرف بابا، فیاض محمد خان عرف رستم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔ سال 2010ء میں قتل کیس کی سماعت کے بعد نامپلی کریمنل کورٹ نے ایوب خاں اور ساتھیوں کو کیس میں قصوروار قرار دے کر عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت کے فیصلے کے خلاف روڈی شیٹر ایوب خاں نے ہائیکورٹ میں اپیل داخل کی تھی جہاں نچلی عدالت کے فیصلے کو کالعدم کرتے ہوئے روڈی شیٹر کو بری کردیا تھا۔ پولیس نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کا فیصلہ کیا اور ریاست کے محکمہ قانون نے اس سلسلے میں ایک جی او بھی جاری کیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT