Friday , July 21 2017
Home / شہر کی خبریں / منا ’’ٹی وی ‘‘ پر گرمائی خصوصی پروگرامس

منا ’’ٹی وی ‘‘ پر گرمائی خصوصی پروگرامس

چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلیش ریڈی کا بیان
حیدرآباد ۔ /14 مئی (سیاست نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے تلگو چیانل ’’منا ٹی وی ‘‘ کے زیراہتمام /15 تا /10 جون تک گرمائی خصوصی پروگرامس نشر کئے جائیں گے اور بعض پروگرامس منظم بھی کئے جائیں گے ۔ مسٹر سلیش ریڈی چیف ایکزیکٹیو آفیسر منا ٹی وی نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اسپاٹ نیٹ ، منا ٹی وی ، صرف ملازمتوں اور تعلیم سے متعلق پروگراموں تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ طلباء کو مختلف تعلیمی پروگرامس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی روشنی میں گرمائی موسم کو ان پروگرامس کیلئے منتخب کرکے نشر کرنے کا تعین کیا گیا ۔ گرمائی موسم کے دوران منا ٹی وی میں اسپوکن انگلش ، گڈ ہینڈ ، رائیٹنگ ، سنگیت کی تربیت پر مبنی پروگرامس نشر کئے جائیں گے ۔ /15 مئی کو دس بجے تا ساڑھے دس بجے دن ’’گڈ ہینڈ رائیٹنگ‘‘ اور ساڑھے دس بجے تا 4 بجے دن تک اسپوکن انگلش کے موضوع پر اسپیشلسٹ ڈی ستیش کے مرتب کردہ خصوصی پروگرام نشر کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ شام میں دیگر پروگرامس بھی نشر کئے جائیں گے ۔ چیف ایکزیکٹیو آفیسر منا ٹی وی نے بتایا کہ موسم گرما کے تعطیلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے منا ٹی وی کی جانب سے پیش کئے جانے والے مختلف پروگرامس سے ریاست بھر میں ہر ایک سے بالخصوص خواتین ، طلباء و طالبات سے اس موقعہ پر بھرپور استفادہ کرنے کی پرزور اپیل کی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT