Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / منتخبہ حکومتیں مودی دور میں خطرہ سے دوچار

منتخبہ حکومتیں مودی دور میں خطرہ سے دوچار

تھریسور(کیرالا)۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج کیرالا میں انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کے دور میں منتخبہ حکومتیں خطرہ سے دوچار ہیں۔ غیردستوری اور خفیہ سودے کرکے جمہوری طور پر منتخبہ حکومتوں کو اقتدار سے بیدخل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے سی پی آئی ایم زیرقیادت ایل ڈی ایف پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ حکومت ترقی دشمن ہے اور تشدد کی سیاست پر عمل پیرا ہے۔ وہ تیکنکاڑو میدان میں ایک انتخابی جلسہ سے آج شام خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اروناچل پردیش اور اتراکھنڈ کی حکومتوں کو غیردستوری طور پر اور خفیہ سودے کرکے اقتدار سے بیدخل کردیا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی حکومت یونیورسٹیوں، عدلیہ، این جی اوز اور شہری جماعت کیلئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو پولیس روانہ کی جارہی ہے۔ عدلیہ کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ این جی اوز اور شہری، سماجی تنظیموں کی آواز بند کی جارہی ہے۔ اقلیتیں، دلت، خواتین ، قبائیلیوں ، سیاسی پارٹیوں اور حکومت مخالف اداروں کو ستایا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT