Saturday , July 22 2017
Home / شہر کی خبریں / منتخبہ پولیس کانسٹیبلس  امیدواروں کی یکم مئی سے ٹریننگ

منتخبہ پولیس کانسٹیبلس  امیدواروں کی یکم مئی سے ٹریننگ

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ریاست میں پولیس کانسٹبلس جائیدادوں پر تقررات کیلئے پولیس رکروٹمنٹ بورڈ کی جانب سے منتخبہ پولیس کانسٹبلس امیدواروں کی ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ٹریننگ کا ریاست کے مختلف مقامات پر پولیس ٹریننگ کالجس میں یکم مئی سے آغاز ہوگا ۔ شریمتی چاروسنہا ، نے کہا کہ منتخبہ امیدواروں کو چاہئے کہ وہ 28 اپریل کو صبح دس بجے انہیں مختص کردہ یونٹس پر رپورٹ کریں ۔ 30 اپریل کو عہدیداروں کو روانہ کردیا جائے گا ۔ یکم مئی سے پولیس رکروٹس کے لیے باقاعدہ طور پر ٹریننگ پروگرام کا آغاز ہوگا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT