Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / منتخب عازمین کے لیے ادخال رقم کی تاریخ میں توسیع تاریخ اسلام لکچر کی نشست

منتخب عازمین کے لیے ادخال رقم کی تاریخ میں توسیع تاریخ اسلام لکچر کی نشست

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( راست ) : کانفرنس ہال جامع مسجد عالیہ سانچہ توپ ، گن فاونڈری میں 23 اپریل بعد نماز عصر تاریخ اسلام لکچر کی نشست منعقد ہوگی ۔ ’ آل رسولؐ کی قربانیاں ‘ پر مقرر جناب محمد ضیا الدین نیر مخاطب کریں گے ۔۔

 

پبلک ہیلت ونگ کو کام میں بہتری لانے کا مشورہ
عوام کو مطمئن کرنا ضروری ، کے ٹی راما راؤ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( این ایس ایس ) : پبلک ہیلت ڈپارٹمنٹ میں 124 نئے اے ای ایز اور دیگر اسٹاف کو اپوائنٹـمنٹ آرڈرس دیتے ہوئے وزیر بلدی نظم و نسق و شہری ترقی کے ٹی راما راؤ نے آج اسٹاف اور عہدیداروں سے کہا کہ صاف ستھرے ماحول کو بنائے رکھنے میں عوام کو مطمئن کرنے کے لیے وہ اپنے انداز کارکردگی میں تبدیلی لائیں ۔ آج یہاں ایک پروگرام میں وزیر موصوف نے کہا کہ عوام پبلک ہیلت ونگ کے کام کرنے کے انداز پر ناخوش ہیں ۔ آپ کو شہروں اور ٹاونس میں صفائی پر بہت زیادہ توجہ دینا ہے اور اپنی ذمہ داری کو پورا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پبلک ہیلت اسٹاف کو عوام کے مسائل پر توجہ دینا ہوگا اور ان کی مشکلات اور دشواریوں کو دور کرنے کے لیے پوری ذمہ داری کے ساتھ کام کرنا ہوگا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ اسٹاف کی ٹریننگ کے لیے جلد ہی ٹریننگ کلاسیس کا اہتمام کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT