Monday , May 1 2017
Home / شہر کی خبریں / منتخب نمائندوں کا سرکاری دواخانوں میں علاج

منتخب نمائندوں کا سرکاری دواخانوں میں علاج

لزوم عائد کرنے حکومت سے کودنڈا رام کا مطالبہ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ جے اے سی کے در نشین ایم کودنڈا رام نے کہا کہ ریاستی حکومت کو چاہئے کہ وہ منتخب نمائندوں پر اس بات کا لزوم عائد کرے کہ وہ اپنا علاج سرکاری دواخانوں اور ہیلت انسٹی ٹیوٹس میں ہی کرائیں ۔ اس سے سرکاری دواخانوں کا بھلا ہوگا ۔ کودنڈا رام نے تلنگانہ میں حفظان صحت کے موقف پر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کو علاج معالجہ کی سہولتیں دستیاب ہونی چاہئے ۔ ہیلت انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے پر توجہ دی جانی چاہئے ۔ اس وقت کارپوریٹ شعبہ کے فروغ پر توجہ ہے ۔ حفظان صحت کے لیے حکومت کو زائد رقومات مختص کرنا چاہئے ۔ کودنڈا رام نے اسٹیٹ انسانی حقوق کمیشن میں درخواست پیش کی ہے اور الزام لگایا کہ ریاستی حکومت ڈینگو بخار کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ کودنڈا رام نے سمینار میں یہ تجویز بھی پیش کی کہ آروگیہ شری ہیلت اسکیم کا از سر نو جائزہ لیا جائے اور اسے وسعت دی جائے تاکہ زیادہ تعداد میں مستحق افراد اس اسکیم سے استفادہ کرسکیں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT