Friday , May 26 2017
Home / ہندوستان / منتخب ڈاک خانوں میں آئندہ ماہ سے پاسپورٹ خدمات

منتخب ڈاک خانوں میں آئندہ ماہ سے پاسپورٹ خدمات

نئی دہلی۔19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزارت اُمور خارجہ کی ایک پُرعزم مساعی کے تحت پاسپورٹ کے خواہشمند افراد آئندہ ماہ سے ملک کے 8 چند منتخب شہروں کے پوسٹ آفس میں بھی اپنی درخواستیں داخل کرسکیں گے۔ اس مساعی کا مقصد پاسپورٹ کی بلاتاخیر و رکاوٹ اجرائی کو یقینی بنانا اور ملک بھر کے پاسپورٹ آفیسیس میں کام کا بوجھ کم کرنا ہے جہاں کثیر تعداد میں درخواستیں موصول ہوا کرتی ہیں۔ اس منفرد پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کے تحت راجستھان، مغربی بنگال، ٹاملناڈو، کرناٹک اور جھارکھنڈ کے منتخب پوسٹ آفیسیس میں پاسپورٹ کی یہ خدمات شروع کی جائیں گی۔ وزارت اُمور خارجہ جو پاسپورٹ جاری کرتی ہے، ملک کے چند منتخب شہروں میں مارچ کے پہلے پندرہواڑہ سے اس اسکیم کے آغاز کے انتظامات کررہی ہے۔ ملک بھر میں 38 پاسپورٹ دفاتر کے معاون ادارہ کے طور پر فی الحال 89پاسپورٹ سیوا کیندر کام کررہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT