Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف قانون انحراف لاگو ہوگا : بوتسہ

منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف قانون انحراف لاگو ہوگا : بوتسہ

حیدرآباد 10 اپریل ( آئی این این ) وائی ایس آر کانگریس کے لیڈر بوتسہ ستیہ نارائنا نے پارٹی سے انحراف کرنے والے قائدین کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کے خلاف قانون انحراف اپنا کام کریگا حالانکہ تلگودیشم انہیں بچانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل میں تاخیر ہوسکتی ہے لیکن اس سے بچا نہیں جاسکتا ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری اصولوں کے تحت جو نمائندے انحراف کرتے ہیں ان کے خلاف فوری کارروائی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ جلد یا بدیر ان ارکان کے خلاف یقینی طور پر قانون اپنا کام کریگا ۔ انہوں نے صدر تلگودیشم چندرا بابو نائیڈو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انحراف کرنے والوں کا خود وہ استقبال کر رہے ہیں اور اسپیکر بھی اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر رہے ہیں۔ یہ اچھی روایت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہوکر دوسری جماعت میں شامل ہونا نئی روایت نہیں ہے لیکن اس کیلئے اصول و ضوابط ہیں جن کو اب پامال کیا جا رہا ہے ۔ اس پر قانون انحراف کے تحت کارروائی ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT