Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / منحرف سی پی آئی ایم ایل اے کو نا اہل قرار دیا جائے

منحرف سی پی آئی ایم ایل اے کو نا اہل قرار دیا جائے

سی پی آئی قائد وینکٹ ریڈی کا چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا کو مکتوب
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( این ایس ایس) : سکریٹری سی پی آئی تلنگانہ اسٹیٹ کونسل اور سابق ایم ایل اے چڈا وینکٹ ریڈی نے چیف ایکشن کمشنر آف انڈیا ڈاکٹر سید نسیم احمد زیدی کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے پارٹی سے منحرف ہوجانے والے سی پی آئی رکن اسمبلی آر رویندر کمار کو اسمبلی نشست سے نا اہل قرار دینے کا مطالبہ کیا ۔ رویندر کمار دیور کنڈہ اسمبلی حلقہ ، ضلع نلگنڈہ سے منتخب قرار دئیے گئے تھے ۔ سی پی آئی قائد نے کہا کہ سی پی آئی کے واحد رکن اسمبلی جو کہ سال 2014 میں سی پی آئی کے نشان پر منتخب ہوئے ہیں جنہوں نے پچھلے ہفتہ برسر اقتدار ٹی آر ایس کو شکست دی تھی ۔ انہوں نے اس کو بدبختانہ اور غیر اخلاقی بتایا ۔ سی پی آئی قائد وینکٹ ریڈی نے کہا کہ انسداد انحراف قانون کے تحت اسپیکر اسمبلی کو منحرف ارکان کو نا اہل قرار دینے کا حق ہے تاہم یہ امر بدبختانہ ہے کہ پچھلے دو سال کے دوران ریاست تلنگانہ اور آندھرا میں کئی ارکان منحرف اپنی جماعتوں سے منحرف ہوچکے ہیں لیکن متعلقہ ایوان ساز اسمبلیوں کے اسپیکرس نے ان منحرف ارکان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ۔ انہوں نے اس امر کو انتہائی بدبختانہ بتاتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کے اسپیکرس برسر اقتدار جماعتوں سے تعلق رکھنے کے سبب کوئی قانونی کارروائی نہیں کی ۔ سی پی آئی قائد نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے خواہش کی کہ وہ مداخلت کرتے ہوئے منحرف رکن اسمبلی رویندر کمار کو فی الفور نا اہل قرار دیں ۔

TOPPOPULARRECENT