Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / مندروں کے درشن سے ووٹ نہیں ملتے :بی جے پی

مندروں کے درشن سے ووٹ نہیں ملتے :بی جے پی

نئی دہلی،13اکتوبر( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی لیڈر روی شنکر پرساد نے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کے گجرات میں انتخابی تشہیر کے طریقوں پر طنز کرتے ہوئے آج کہا کہ صرف مندروں کے درشن سے ووٹ نہیں ملتے ۔مسٹر پرساد نے میڈیا سے کہا کہ مسٹر گاندھی جس طرح سے گجرات کی مندروں میں جارہے ہیں اور بھگوان کی آرتی کررہے ہیں یہ اچھی بات ہے لیکن بھگوان کے درشن سے ووٹ نہیں ملتا،ووٹ کام سے ملتا ہے ۔مرکزاور ریاستوں میں بی جے پی کی حکومتیں عوام کی حمایت سے بنی ہیں۔بی جے پی رہنما نے کانگریس کی قیادت پر بدعنوانی سے متاثر ہونے کا الزام لگاتے ہوئے سوال کیا کہ کیا کانگریس صدر سونیا گاندھی یا راہول گاندھی نے بدعنوانی کو قابو کرنے کوئی کوشش کی۔انہوںنے کہا کہ کانگریس نے بدعنوانی کو منصوبہ بند طریقے سے آگے بڑھایا اور ترقی پسند اتحادی حکومت کے دور اقتدار کے دوران متعدد اسکام ہوئے ۔مسٹر پرساد نے کہا کہ کانگریس رہنما اومن چنڈی پر سولار گھوٹالہ میں ملوث ہونے کے الزام ہیں جس کی جانچ کرائی جانی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ مسٹر چنڈی نے سولار اسکام کی جانچ کیلئے جسٹس جی شیوراجن کمیشن تشکیل دی تھی اور اسی نے چنڈی کو بدعنوانی کا قصوروار پایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات اسمبلی انتخابات کا اعلان نہ کرنے الیکشن کمیشن کی نکتہ چینی نہیں کی جانی چاہئے ۔ اسمبلی انتخابات ہماچل میں 28اکتوبر 2007 کو اور گجرات میں 21نومبر کو ہوئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT