Wednesday , September 27 2017
Home / ہندوستان / مندر سانحہ میں مہلوکین کی تعداد 109ہوگئی

مندر سانحہ میں مہلوکین کی تعداد 109ہوگئی

تروننتاپورم ۔24اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) پوٹنگل دیوی مندر کے سانحہ میں ہلاکتوں کی تعداد 109ہوگئی جب کہ ایک اور شخص آج اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ 35سالہ بیجو جسے کولم کے اسپتال میں شریک کیا گیا تھا ‘10اپریل سے ہی جو حادثہ کا دن ہے بیہوش تھا اس کا کل انتقال ہوگیا ۔ اُسے سر‘ سینے اور نچلے جسمانی اعضاء پر جھلس جانے کے شدید زخم آئے تھے اور وہ علاج پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کررہا تھا ۔ مختلف اسپتالوں میں شریک تقریباً 40افراد کی حالت مستحکم ہیں ۔ دریںاثناء 27افراد کو مندر سانحہ کے سلسلہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ مزید دو افراد شیبو اور اشوک جو پٹاخوں کے کنٹراکٹر کرشنامورتی کے رشتہ دار تھے پولیس کے بموجب کل گرفتار کرلئے گئے ہیں ۔

 

گجرات میں مقابلہ کا ہندومہاسبھا کا اعلان
وڈودرہ۔24اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا نے آج کہا کہ گجرات اسمبلی انتخابات میں جو آئندہ سال مقرر ہے وہ بھی مقابلہ کرے گی ۔ پارٹی کے صدر چندرپرکاش کوشک نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ سال کے گجرات اسمبلی انتخابات میں اپنے امیدوار بھی کھڑے کریں گے ۔ بی جے پی حکومت نے مرکز میں برسراقتدار آنے کے بعد رام مندر کے مسئلہ پر عوام سے غدداری کی ہے ۔ بنگلہ دیش سے دراندازی کا انسداد نہیں کیا گیا اور کانگریس کی طرح موجودہ مرکزی حکومت بھی اقلیتوں کی خوشامد کررہی ہے ۔ بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کوشک نے کہا کہ وہ ہندو توا کا نظریہ فراموش کرچکی ہے اور اب سیکولر پارٹی بن گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT