Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / مندر میں سادھوی کی اجتماعی عصمت ریزی

مندر میں سادھوی کی اجتماعی عصمت ریزی

متھرا (یوپی) ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک مندر کے احاطہ میں چار روز قبل 45 سالہ سادھوی کی مبینہ طور پر اجتماعی آبروریزی کی گئی۔ پولیس نے آج کہا کہ متھرا کے قریب برسانا میں یہ واقعہ سری جی مندر میں 11 ستمبر کی شب پیش آیا۔ ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون مندر کی بالکنی میں محوخواب تھی، کہ واچ مین اور ایک دیگر اسٹاف ممبر نے اسے الگ تھلگ مقام پر جبراً لے جاکر اس کا ریب کیا۔ ایس پی رورل ادتیہ کمار شکلا نے کہا کہ ملزمین کو پکڑنے کیلئے پولیس دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ متاثرہ عورت کو طبی جانچ کیلئے ہاسپٹل بھیجا گیا ہے۔ اس واقعہ کے صدمہ سے دوچار سادھوی نے ابتداء میں چپی سادھ رکھی۔ تاہم اس نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ وہ 13 ستمبر کی شام پولیس سے رجوع ہوئی تھی لیکن کوئی ایف آئی آر درج رجسٹر نہیں کی گئی۔ اس واقعہ کے بارے میں چہ میگوئیاں ہونے لگی تھی جس کے پیش نظر ایس ایس پی سواپنیل ممگائی نے مداخلت کی اور آخر کار 14 ستمبر کو ایف آئی آر درج کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT