Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / منریگا فنڈس واپس نہیں کریں گے، مرکز کو بنگال کا جواب

منریگا فنڈس واپس نہیں کریں گے، مرکز کو بنگال کا جواب

کولکاتا 4 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مغربی بنگال نے آج کہاکہ وہ ایم جی این آر ای جی اے (منریگا) کے تحت موصولہ 280 کروڑ روپئے واپس نہیں کرے گی جس کا مرکز نے تقاضا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رقم دیہی علاقوں میں خانگی یا نجی استعمال کے تالابوں کے سلسلہ میں خرچ کی گئی ہے۔ وزیر پنچایت اور دیہی ترقی سبرت مکرجی نے کہاکہ حکومت نے مرکز کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے وضاحت کردی کہ یہ تالاب کوئی نجی املاک نہیں کیوں کہ وہاں کا پانی کاشتکاری، آبپاشی اور گھروں کیی ضرورت کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ مکرجی نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ہمیں حال ہی میں مرکزی حکومت سے ایک مکتوب وصول ہوا جس میں بیان کیا گیا کہ وہ منریگا اسکیم کے تحت ہمیں حاصل شدہ فنڈس سے 280 کروڑ روپئے منہا کردے گی۔

TOPPOPULARRECENT