Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / منسوخ شدہ کرنسی تبدیلی کی کوشش ناکام

منسوخ شدہ کرنسی تبدیلی کی کوشش ناکام

ویسٹ زون ٹاسک فورس کے دھاوے ، چار افراد گرفتار
حیدرآباد /23 مارچ ( سیاست نیوز ) منسوخ شدہ قدیم کرسنی نوٹوں کی تبدیلی کی کوشش کو پولیس نے ناکام بنادیا ۔ شہر حیدرآباد سائبرآباد اور رشہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں ایسے واقعات آئے دن پیش آرہے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ خفیہ اطلاع پر ویسٹ زون ٹاسک فورس نے دھاوا کرتے ہوئے 4 افراد بشمول 2 درمیانی افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ان کے قبضہ سے جملہ 48 لاکھ 66 ہزار روپئے قدیم کرنسی نوٹ جو ایک ہزار اور 500 روپئے پر مشتمل تھے کو ضبط کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ شخص ایم کے سی کے ریڈی ساکن حیدر نگر کوکٹ پلی 35 سالہ ایس سریش بابو 40 سالہ جگدیش ساکن گول ناکہ اور 30 سالہ ایم وینکٹیشورلو ساکن بی این ریڈی نگر کو گرفتار کرلیا ۔ ریڈی کے ایک ساتھی سباریڈی جو پروڈوٹور آندھراپردیش کا ساکن ہے کے یہاں 48 لاکھ 66 ہزار روپئے پرانی کرنسی رکھی ہوئی تھی ۔ اس کرنسی کو بدلنے اور پرانی کے بدل نئی حاصل کرنے کیلئے ریڈی نے کوشش کا آغاز کیا اور اس کارروائی کے دوران 60 فیصد رقم کی واپسی پر معاملہ طئے پایا ۔ گرفتار افراد میں جگدیش اور وینکٹیشورلو درمیانی افراد ہیں ۔ پولیس نے انہیں عنبرپیٹ کے علاقہ سے گرفتار کرلیا اور مزید کارروائی کیلئے عنبرپیٹ پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT