Tuesday , March 28 2017
Home / جرائم و حادثات / منسوخ شدہ کرنسی نوٹوں کی تبدیلی ریاکٹ بے نقاب

منسوخ شدہ کرنسی نوٹوں کی تبدیلی ریاکٹ بے نقاب

حیدرآباد 16 مارچ (سیاست نیوز) شہر میں منسوخ شدہ نوٹوں کی تبدیلی کے ریاکٹ کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے اور آج کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے لاکھوں روپئے کے غیرکارکرد نوٹوں کی تبدیل کرنے کی کوشش کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ریاکٹ کا سرغنہ پی سریدھر ہے جس کا تعلق آندھراپردیش کے شہر وجئے واڑہ سے ہے۔ وہ ایک خانگی ادارہ میں زونل منیجر کی حیثیت سے 30 ہزار روپئے ہر ماہ تنخواہ پر ملازمت کیا کرتا تھا اور تنخواہ کافی نہ ہونے کے نتیجہ میں اُس نے اپنے ایک دوست شنکر کی مدد سے وجئے واڑہ کے متوطن ستیہ نارائنا کے 44 لاکھ 48 ہزار روپئے منسوخ شدہ کرنسی نوٹوں کو کمیشن پر تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ سریدھر نے اپنے بچپن کے دوست ڈی سرینواس راؤ اور کے کرشنا ریڈی کو اس کاروبار میں شامل کرلیا اور اُن سے معقول کمیشن کا وعدہ کیا۔ سریدھر نے خیریت آباد پہونچ کر 15 مارچ کو ستیہ نارائنا سے مذکورہ لاکھوں روپئے کی کرنسی نوٹ حاصل کرلئے اور اُنھیں تبدیل کرنے کی غرض سے ایک کار میں انھیں منتقل کررہا تھا کہ ٹاسک فورس کو اطلاع ملنے پر اُنھیں گرفتار کرلیا گیا اور اُن کے قبضہ سے ہزار اور پانچ سو روپئے کے لاکھوں روپئے مالیتی کرنسی نوٹ برآمد کرلئے گئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT