Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / منسوخ شدہ کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی کوشش ۔ دو افراد گرفتار

منسوخ شدہ کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی کوشش ۔ دو افراد گرفتار

حیدرآباد /31 مارچ ( سیاست نیوز ) تنسیخ شدہ نوٹوں کی تبدیلی کی کوشش کرنے والے دو افراد کو نارتھ زون پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ رام نارائن تیواری ساکن فیل خانہ بیگم بازار جس کا تعلق راجستھان ضلع پالی سے ہے اپنے دوست 38 سالہ چندنا سرینواس متوطن ضلع سنگاریڈی کے ہمراہ 92 لاکھ تنسیخ شدہ کرنسی کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ رام نارائن تیواری نے سرینواس سے رابطہ قائم کرکے تنسیخ شدہ نوٹس کو 40 فیصد کمیشن پر تبدیل کروانے کیلئے راضی ہوگیا ۔ اس سلسلے میں آج مذکورہ افراد آئی سی آئی سی آئی بینک کارخانہ علاقہ پہونچے اور اس بات کی اطلاع پولیس کو ملنے پر انہیں فوری حراست میں لے لیا گیا اور تلاشی کے دوران ان کے قبضہ سے 92 لاکھ 30 ہزار تنسیخ شدہ کرنسی ضبط کرلی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT