Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / منسوخ شدہ کرنسی کی تبدیلی کا ریاکٹ،1.20 کروڑ روپئے برآمد

منسوخ شدہ کرنسی کی تبدیلی کا ریاکٹ،1.20 کروڑ روپئے برآمد

حیدرآباد۔/14مارچ، ( سیاست نیوز) منسوخ شدہ کرنسی نوٹس کی تبدیلی میں ملوث ایک ٹولی کو بیگم پیٹ پولیس نے آج گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے ایک کروڑ 20 لاکھ پرانی کرنسی برآمد کرلی۔گرفتار شدگان میں دو ایڈوکیٹس شیخ شاہ ولی اور محمد مزمل بھی شامل ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ٹولی کا سرغنہ سری رام ہے جس نے رئیل اسٹیٹ تاجر شیخ سبحان کی مدد سے کروڑہا روپئے کی پرانی کرنسی کی تبدیلی کی کوشش کی۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نارتھ زون شریمتی پی سومتی نے بتایا کہ منسوخ شدہ نوٹس کی تبدیلی میں 17رکنی ٹولی ملوث ہے جنہوں نے 500اور 1000کے پرانے کرنسی نوٹس کی تبدیلی کی غرض سے گوداوری اپارٹمنٹس وینکٹ ریسیڈنس میں اکٹھا ہوئے۔ بیگم پیٹ پولیس کی ایک ٹیم نے گشت کے دوران کئی افراد کو اکٹھا پائے جانے پر انہیں حراست میں لے لیا اور ان کی تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ انہوں نے پرانی کرنسی کے عوض نئی کرنسی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ بیگم پیٹ پولیس نے مذکورہ افراد کے قبضہ سے ایک کروڑ 20 لاکھ کی کرنسی برآمد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا بعد ازاں ان کی گرفتاری کی اطلاع محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیداروں کو بھی دے دی۔

TOPPOPULARRECENT