Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / منسوخ شدہ کرنسی کی تبدیلی کی کوشش 2 گرفتار

منسوخ شدہ کرنسی کی تبدیلی کی کوشش 2 گرفتار

حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : منسوخ شدہ کرنسی کو کمیشن کی اساس پر تبدیل کروانے کی کوشش میں دو افراد گرفتار کرلیے گئے ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے منسوخ شدہ کرنسی کی بڑی مقدار تقریبا ایک کروڑ 34 لاکھ روپیوں کو ضبط کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ اے جیہ کمار متوطن گنٹور ڈسٹرکٹ اور 42 سالہ نرسمہا مدیراج ساکن فلم نگر کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرلیے گئے ۔ انسپکٹر سنٹرل زون فورس ایس سرینواس نے بتایا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس سی ششی دھر راجو کی قیادت میں یہ کارروائی انجام دی گئی اور اپولو ہاسپٹل جوبلی ہلز کے قریب سے ان دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ منسوخ شدہ کرنسی کو جیہ کمار جمع کیا تھا اور نرسمہا مدیراج کے ذریعہ 30 فیصد کمیشن پر کرنسی کو تبدیل کرنے کی کوشش جاری تھی ۔ ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار افراد کو بنجارہ ہلز پولیس کے حوالے کردیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT