Tuesday , March 28 2017
Home / Top Stories / منسوخ کرنسی نوٹوں کی تبدیلی برخواست

منسوخ کرنسی نوٹوں کی تبدیلی برخواست

صرف کھاتوں میں جمع کروانے کی اجازت، موبائیل ری چارج ، برقی و آبرسانی بلز کی ادائیگی کی تاریخ میں 15 ڈسمبر تک توسیع
نئی دہلی۔24نومبر(سیاست نیوز) حکومت ہند 8نومبر کومنسوخ کی گئی کرنسی کی تبدیلی نہیں کرے گی بلکہ اب کرنسی نوٹوں کو صرف کھاتوں میں جمع کروایا جا سکے گا۔ 1000کیمنسوخ کرنسی اب کسی بھی استعمال کی نہیں رہے گی بلکہ 500کی منسوخ کرنسی نوٹ برقی‘آبرسانی‘ اسکول فیس کے علاوہ پٹرول پمپ پر 15ڈسمبر تک کارگر رہے گی۔مرکزی حکومت نے کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں نوٹوں کی تنسیخ کے متعلق بتایا کہ اب 1000کی نوٹ کسی مقام پر خواہ وہ حکومت کی جانب سے رعایت دیئے جانے والے مقامات ہی کیوں نہ ہوں پر نہیں چلے گی بلکہ ان نوٹوں کو صرف بینک کھاتوں میں جمع کیا جا سکتا ہے۔ 500کی کرنسی نوٹ کے استعمال کے ذریعہ 15ڈسمبر تک جو خدمات حاصل کی جا سکتی ہے ںان میں پٹرول ڈلوانے کے علاوہ ادویات کی خریدی‘ مرکزی و ریاستی کالجس کی فیس‘ کو آپریٹیو سوسائٹی کے ذریعہ 5000تک کی خریدی‘ آبرسانی و برقی بل برائے گھریلو صارفین‘ 500روپئے تک کا پری پیڈ موبائیل ریچارج‘ کروایا جا سکتا ہے۔ حکومت نے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس 2ڈسمبر تک مکمل معاف کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ3ڈسمبر سے15فڈسمبر تک 500کی نوٹ کے ذریعہ ٹول ٹیکس ادا کیا جا سکے گا۔ 8نومبر کو رات 12بجے سے 1000اور500کی نوٹ کی تنسیخ کے فیصلہ کے بعد 10نومبر سے بینکوں اور پوسٹ آفس کے ذریعہ منسوخ کرنسی کی تبدیلی کا عمل شروع کیا گیا تھا اور اس عمل کے ساتھ ساتھ پرانی کرنسی کھاتوں میں قبول کی جارہی تھی حکومت نے 24نومبر کی رات 12بجے سے 1000روپئے کی کرنسی نوٹ پر مکمل امتناع عائد کردیا ہے اور ملک بھر میں بینکوں اور پوسٹ آفس کے ذریعہ کرنسی کی تبدیلی کے عمل کو برخواست کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ جن لوگوں کے پاس 1000کی کرنسی نوٹ موجود ہیں وہ اب صرف بینک کھاتے میں جمع کرواسکتے ہیں انہیں کرنسی تبدیل کروانے یا اس کے استعمال کی کوئی گنجائش باقی نہیں ہے۔ اسی طرح 500کی منسوخ کرنسی رکھنے والوں کو 15ڈسمبر تک کرنسی معلنہ مقامات پر استعمال کرنے کی اجازت حاصل رہے گی ۔ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے کرنسی کی تبدیلی کا عمل اس لئے بند کیا ہے تاکہ عوام کو بینک کھاتوں میں رقومات جمع کروانے کے علاوہ بینک میں کھاتے کھلوانے کی سمت راغب کروایا جا سکے حکومت نے بیرونی شہریوں کو ان کی کرنسی کی تبدیلی کی حد میں اضافہ کرتے ہوئے 5000ہندستانی روپئے ہفتہ واری اساس پر تبدیل کروانے کی گنجائش مقرر کی ہے اس کیلئے انہیں پاسپورٹ پیش کرتے ہوئے اپنے پاسپورٹ میں اس کا اندراج کروانا ہوگا۔ وزارت فینانس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت حالات کا جائزہ لتے ہوئے یہ اقدامات کر رہی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT