Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / منشیات تحقیقات میں نیا موڑ ، فلم اداکارہ عدالت سے رجوع

منشیات تحقیقات میں نیا موڑ ، فلم اداکارہ عدالت سے رجوع

تحقیقاتی عہدیداران اکون سبھروال اور چندرا ودن کو نوٹس کی اجرائی
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : منشیات تحقیقات میں نیاموڑ آیا ہے ۔ نوٹس وصول کرنے والی تلگو فلموں کی ہیروئن چارمی ہائی کورٹ پہونچ گئی ۔ منشیات لینے کی تردید کرتے ہوئے خون کے نمونے ، بال اور ناخن حاصل کرنے پر اعتراض کیا ۔ ایس آئی ٹی کی جانب سے پوچھ تاچھ کے دوران خاتون عہدیدار اور اپنے وکیل کو ساتھ رکھنے کی اجازت دینے کی عدلیہ سے اپیل کی ہے ۔ ہائی کورٹ نے چارمی کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے تحقیقاتی عہدیدار اکون سبھروال اور چندرا ودھن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جولائی تک کارروائی کو ملتوی کردیا ۔ فلم ہیروئن نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ منشیات معاملت سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ایس آئی ٹی سے پوچھ تاچھ کے لیے روانہ ہونے کے لیے اپنے ساتھ وکیل کو رکھنے کی عدالت سے اجازت طلب کی ۔ ساتھ ہی پوچھ تاچھ کے دوران خاتون عہدیدار کی موجدگی کو بھی یقینی بنانے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے زبردستی بیان ریکارڈ کرانے ، بطور ثبوت خون کے نمونے ، سر کے بال اور پیر کے ناخن حاصل کرنے پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ وہ غیر شادی شدہ نوجوان لڑکی ہے ۔ اس طرح ان کے ساتھ سلوک کیا گیا تو سماج میں ان کی رسوائی ہوگی ۔ وہ عزت دار گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں ۔ منشیات کیس سے ان کا مستقبل اور کیرئیر دونوں کو نقصان پہونچنے کا امکان ہے ۔ ان کے والدین حیدرآباد میں نہیں ہے ۔ ان کے دوست بھی پوچھ تاچھ کے لیے ان کے ساتھ چلنے کے لیے تیار نہیں ہے ۔ اس حالت میں وہ عدالت سے اپیل کرتی ہیں کہ انہیں پوچھ تاچھ کے دوران اپنے وکیل کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی جائے ۔ واضح رہے کہ اکسائز انفورسمنٹ کے عہدیداروں نے ٹالی ووڈ کے دوسرے ستاروں کے ساتھ ہیروئن چارمی کو منشیات کیس میں پوچھ تاچھ کے لیے 26 جولائی کو ایس آئی ٹی سے رجوع ہونے کی نوٹس دی ہے ۔ فلم ہیروئن نے منشیات لینے کی تردید کی ہے ۔ تاہم تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی کے سامنے رجوع ہونے سے انکار نہیں کیا بلکہ پوچھ تاچھ کے دوران خاتون عہدیدار کو موجود رکھنے اور انہیں اپنے وکیل کو ساتھ میں لیجانے کی عدالت سے اجازت طلب کی ۔ ہائی کورٹ نے ڈائرکٹر اکسائز انفورسمنٹ اکون سبھروال اور کمشنر چندرا ودھن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کارروائی کل تک ملتوی کردی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT