Tuesday , March 28 2017
Home / دنیا / منشیات فروش گروہ کا جیل پر حملہ ’33 قیدی ہلاک‘

منشیات فروش گروہ کا جیل پر حملہ ’33 قیدی ہلاک‘

براسیلیا۔7جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام)  برازیل کی ایک جیل میں ہنگامہ آرائی میں 56 افراد کی ہلاکت کے محض چند دن بعد شمالی علاقے میں ایک اور جیل میں ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں کم سے کم 33 افراد مارے گئے۔ مقامی محکمۂ انصاف کے سربراہ اُزیل کاسترو کا کہنا تھا کہ رورایمہ کے صوبے کی ایک جیل میں ہونے والی ان ہلاکتوں کی ذمہ داری منشیات فروشوں کے ایک گروہ پر عائد ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد مونٹی کرسٹو کی جیل سے کچھ ایسی لاشیں بھی ملیں ہیں جن کے سر قلم کیے ہوئے تھے، تاہم اب صورتِ حال پر قابو پا لیا گیا ہے۔۔ مقامی سرکاری حکام نے ذرائع ابلاغ کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صبح سویرے قیدیوں کا ایک گروہ اپنے اپنے سیلوں پر لگے تالے توڑ کر باہر نکل آیا اور پھر جیل کی ایک دوسری عمارت میں داخل ہو گیا جو قریبی شہر بووا وِسٹا میں واقع ہے۔ مسٹر کاسترو کا کہنا تھا کہ بووا وِسٹا کے شہر میں جیل پر دھاوا بولنے والے قیدیوں کا تعلق ’پی سی سی‘ نامی گینگ سے ہے۔ 2012 میں ایک سرکاری رپورٹ میں اس گینگ کو برازیل میں منشیات کا دھندا کرنے والا سب سے بڑا گروپ قرار دیا گیا تھا۔ یہ گروہ منشیات کی فروخت سے سالانہ تین کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم کماتا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT