Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / !’’منشیات مافیا میں کے ٹی آر کے دوست ملوث ‘‘

!’’منشیات مافیا میں کے ٹی آر کے دوست ملوث ‘‘

ڈگ وجئے سنگھ کامتنازعہ ٹوئیٹ،وزیر بلدی نظم و نسق کا اظہارِ برہمی
حیدرآباد ۔20جولائی (سیاست نیوز)شہر حیدرآبادمیں دہلا دینے والے منشیات کے معاملہ پر کانگریس پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری و سابق وزیراعلیٰ ڈگ وجئے سنگھ نے سنسنی خیر الزام لگایا ہے ۔انہوں نے اس سلسلہ میں متنازعہ ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا” ٹی آرایس کے وارث کے بااثر دوست اس میں ملوث ہیں۔دیکھتے ہیں کہ ان کو بچایا جاتا ہے یا پھر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جاتی ہے ”۔ منشیات کے مافیا کی جانچ کے سلسلہ میں خصوصی جانچ ٹیم کی پوچھ تاچھ کے پیش نظر ڈگ وجئے سنگھ نے یہ ٹوئیٹ کیا ۔ان کے اس ٹوئیٹ پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے اپنے جوابی ٹوئیٹ میں کہا کہ آپ کو باوقار انداز میں سبکدوش ہوجاناچاہئے اور وہ کام کرنا چاہئے جو آپ کی عمر کو زیب دیتا ہے ۔خوشی اس بات کی ہے کہ آپ نے تلنگانہ لکھنے کا املا بالآخر سیکھ لیا ہے ۔ قبل ازیں ڈگ وجئے سنگھ نے انگریزی میں تلنگانہ کا املا غلط لکھاتھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کے ٹی راما راؤ او ر ڈگ وجئے سنگھ کے درمیان ٹوئیٹر پر تنازعہ پیداہوگیا تھا کیونکہ ڈگ وجئے سنگھ نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے یہ سنسنی خیز الزام لگایا تھا کہ مسلم نوجوانوں کو پھنسانے کے لئے تلنگانہ پولیس نے داعش کی فرضی ویب سائٹ تیار کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT