Wednesday , July 26 2017
Home / جرائم و حادثات / منشیات کی اسمگلنگ 3 افریقی شہری گرفتار

منشیات کی اسمگلنگ 3 افریقی شہری گرفتار

حیدرآباد ۔ /11 جولائی (سیاست نیوز) لنگر حوض پولیس نے ڈرگس اسمگلنگ میں ملوث ایسٹ آفریقہ کے روانڈا سے تعلق رکھنے والے 3 باشندوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے دو کیلو گانجہ برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ نیزے مانا سینٹوس ، 23 سالہ روانزا پیٹرک اور 31 سالہ کبالیسا رچرڈ ساکن مینار کالونی لنگر حوض اسٹوڈنٹ ویزا پر حیدرآباد آئے تھے اور وہ کرایہ کے مکان میں مقیم تھے ۔ شہر میں ڈرگس فروخت کرنے کی غرض سے وہ گانجہ کو چھوٹے پیاکٹس میں پیاک کرکے اسے خواہشمند گاہکوں کو فروخت کررہے تھے ۔ اس غیرقانونی کاروبار کی اطلاع ملنے پر انسپکٹر لنگر حوض مسٹر سی انجیا نے مکان پر دھاوا کرتے ہوئے تینوں روانڈا باشندوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے دو کیلو گانجہ برآمد کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمین کو نامپلی عدالت میں پیش کرتے ہوئے انہیں جیل منتقل کردیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT