Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / منشیات کی تجارت کا ریاکٹ خاطی اداروں کی مسلمہ حیثیت ختم کی جائیگی ‘ سری ہری

منشیات کی تجارت کا ریاکٹ خاطی اداروں کی مسلمہ حیثیت ختم کی جائیگی ‘ سری ہری

حیدرآباد 6 جولائی ( سیاست نیوز ) ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے خبردار کیا کہ جن اسکولس کے انتظامیہ کا ڈرگ مافیا سے ساز باز سامنے آئے گا ان اسکولس کی مسلمہ حیثیت کو ختم کردیا جائیگا ۔ ضلع ایجوکیشن آفیسرس اور محکمہ تعلیم کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نشیلی ادویات کی سپلائی انتہائی قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور اولیائے طلبا کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں پر سخت نگرانی رکھیں تاکہ انہیں منشیات اور دوسری بری عادتوں کا شکار ہونے سے بچایا جاسکے ۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کو ہدایت بھی دی کہ وہ اس طرح کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی حساس مسئلہ ہے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ اگر ایک یادو اداروں میں نشیلی ادویات سپلائی جاتی ہیں تو سارے محکمہ تعلیم کو مورد الزام نہیں ٹہرایا جاسکتا ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ تمام احتیاطی اقدامات کئے جانے چاہئیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کا ازالہ ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اسکولس اور کالجس کے انتظامیہ کو نہ صرف فوجداری الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ ان کے اداروں کی مسلمہ حیثیت کو بھی ختم کردیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT