Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / منصوبہ کے تحت دھونی کے خلاف جارحانہ فیلڈ: راجپوت

منصوبہ کے تحت دھونی کے خلاف جارحانہ فیلڈ: راجپوت

کولکتہ 15 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کے فاسٹ بولر انکت راجپوت نے کہا کہ ان کے کپتان گوتم گمبھیر نے ایک جامع منصوبے کے تحت مخالف کپتان مہیندر سنگھ دھونی کے خلاف پانچ قریبی فیلڈرس متعین کرنے کا فیصلہ کیا تھا جب دونوں ٹیموں کے مابین کل مقابلہ ہوا تھا ۔ دھونی نے کل کے بارش سے متاثرہ میچ میں سست رفتار ترین اننگز کھیلی تھی اور 22 گیندوں میں آٹھ رن بناکر ناٹ آوٹ رہے تھے ۔ انکت راجپوت نے بتایا کہ گیند ٹرن لے رہی تھی اور اسپنرس کو پچ سے کافی مدد مل رہی تھی اس لئے ہم نے سوچا کہ دھونی کے خلاف جارحانہ فیلڈ سجانا زیادہ بہتر ہوسکتا ہے ۔ پیوش چاؤلہ نے درمیان میں بہترین بولنگ کرتے ہوئے اپنے چار اوورس میں دو وکٹس حاصل کرتے ہوئے 21 رنز خرچ کئے تھے ۔ جب دھونی 10.3 اوورس میں چار وکٹس پر 74 کے اسکور پر میدان میں آئے گمبھیر نے دوبارہ اپنی اسپن گیند بازی کا سہارا لیا ۔ گمبھیر کی یہ حکمت عملی کامیاب رہی اور دھونی جیسے بلے باز کو بھی اسپنرس کے خلاف رن بنانے میں مشکل پیش آ رہی تھی ۔ گمبھیر نے دھونی کے خلاف دو سلپ ‘ ایک پوائنٹ ‘ ایک شارٹ لیگ اور ایک شاٹ کور لگائے تھے اور یہ منصوبہ کارگر ثابت ہوا کیونکہ دھونی تیزی سے اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔

TOPPOPULARRECENT