Saturday , May 27 2017
Home / دنیا / منقسم قوم کو متحد کرنے ہیلاری کلنٹن دوبارہ سرگرم ہونے تیار

منقسم قوم کو متحد کرنے ہیلاری کلنٹن دوبارہ سرگرم ہونے تیار

واشنگٹن 18 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدارتی انتخاب میں اپنی حیرت انگیز شکست کے پانچ ماہ بعد ہیلاری کلنٹن نے کہا کہ وہ منقسم قوم کو دوبارہ مشترکہ امور پر متحد کرنے کیلئے سرگرم ہونے تیار ہیں۔ صدارتی انتخاب میں ہیلاری کو ڈونالڈ ٹرمپ کے مقابلہ میں شکست ہوئی تھی ۔ انہوں نے آئرلینڈ کی خواتین کی 19 ویں سالانہ سینٹ پیٹرک ڈے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہمارا ملک ایسا لگتا ہے کہ فی الحال منقسم ہوگیا ہے ۔ وہ نہیں مانتیں کہ ہم ہم سیاسی مخالفتوں کو شخصی عناد کی صورت اختیار کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ ہم نہ ان حالات کو نظر انداز بھی نہیں کرکستے اور نہ خود بری الذمہ ہوسکتے ہیں۔ سیاسی اختلافات کو اس میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ انہوں نے ملک میں موجودہ سیاسی حالات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ جب کبھی انہیں ایسی اطلاعات ملتی ہیں وہ بے چین ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہورہا ہے ان حالات کو سدھارنے کیلئے وہ دوبارہ سرگرم ہونے بھی تیار ہیں تاکہ جو قوم منقسم ہوگئی ہے اسے دوبارہ کسی ایک راستہ پر متحد کرنا ضروری ہے اور وہ ایسا کرنے تیار ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT