Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / منقسم ہندوستان کے ابھر آنے پر اظہار تشویش

منقسم ہندوستان کے ابھر آنے پر اظہار تشویش

نئی دہلی ۔ یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن نے آج لوک سبھا میں حکومت پر عدم رواداری کے مسئلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’ترقی یافتہ ہندوستان‘‘ کے بجائے ’’منقسم ہندوستان‘‘ کے ابھر آنے پر سنگین فکرمندی لاحق ہوگئی ہے۔ این سی پی کی قائد سپریہ سولے نے اداکاروں شاہ رخ خان اور عامر خان کے عدم رواداری پر بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہ برسر اقتدار پارٹی کا فرض ہے کہ وہ اپنا موقف واضح کرے اور عوام کے ذہنوں سے عدم سلامتی کا احساس دور کرے۔ این سی پی کی رکن پارلیمنٹ سپریہ سولے نے کہا کہ ہمیں شاہ رخ خان اور عامر خان پر چڑھ دوڑنا نہیں چاہئے ۔ انہوں نے عالمی سطح پر ہندوستان کو بہت کچھ دیا ہے ، ان کی دین بہت بڑی ہے۔ انہوں نے عدم رواداری کے مسئلہ پر ایوان میں مباحث میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف مشہور افراد بلکہ عام آدمی کو بھی عدم سلامتی کا احساس ہورہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT