Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / منموہن سنگھ کو طلب کیا جائے ،سابق مرکزی وزیر مملکت کا بیان

منموہن سنگھ کو طلب کیا جائے ،سابق مرکزی وزیر مملکت کا بیان

نئی دہلی ۔21ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق وزیر مملکت برائے کوئلہ داسری نارائن راؤ نے آج درخواست کی کہ منموہن سنگھ کو طلب کیا جائے اور دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم کے دفتر نے کوئلہ بلاکس جندال گروپ کیلئے مختص کئے تھے اور ایسے کرنے سے پہلے معاملہ کا جائزہ لیا گیا تھا اور اس پر غورمکرر بھی کیا گیا تھا ۔ وہ خصوصی عدالت میں بیان دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جھارکھنڈ کے سابق چیف منسٹر مدھوکوڑا کی درخواست کی تائید کرتے ہیں جنہوں نے منموہن سنگھ کو معاون ملزم کی حیثیت سے طلب کرنے کی گذارش کرچکے ہیں ۔ یہ طلبی کوئلہ بلاکس مختص کرنے کے اسکام کے مقدمہ کے سلسلہ میں ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT