Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / منموہن سنگھ کی قیادت میں کانگریس وفد کا دورہ سرینگر

منموہن سنگھ کی قیادت میں کانگریس وفد کا دورہ سرینگر

جموں 15 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس پارٹی کا ایک وفد سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی قیادت میں کل سرینگر کا دورہ کریگا اور ریاست کی موجودہ صورتحال پر کئی گوشوں کے ساتھ ملاقاتیں کی جائیں گی ۔ پردیش کانگریس کے صدر جی اے میر نے آج یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پر کانگریس کا پالیسی و منصوبہ بندی گروپ دو دن تک وادی کا دورہ کریگا اور پارٹی قائدین اور ورکرس کے علاوہ تاجر اسوسی ایشنوں اور سیول سوسائیٹی ارکان سے ملاقاتیں کرے گا ۔ اس پیانل نے 10 اور 11 ستمبر کو جموں میں اپنے پہلے مرحلہ کے دورہ کو مکمل کرلیا ہے اور اب یہ پیانل تازہ بات چیت کیلئے سرینگر کا دورہ کریگا ۔ اس گروپ میں منموہن سنگھ کے علاوہ سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم ‘ راجیہ سبھا میں قائد اپوزیشن غلام نبی آزاد اور پارٹی جنرل سکریٹری امبیکا سونی بھی شامل رہیں گی ۔ یہ ٹیم دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقاتیں کرے گی ۔ یہ پیانل جاریہ سال اپریل میں تشکیل دیا گیا تھا جب یہاں صورتحال بگڑ گئی تھی اور تشدد میں اضافہ ہوگیا تھا ۔ پارٹی کے ایک بیان کے مطابق یہ پیانل بعد میں لداخ کا دورہ کرنے کا منصوبہ بھی رکھتا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT