Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / منموہن پر تبصرہ کرکے مودی نچلی سطح پر پہونچ گئے : کپل سبل

منموہن پر تبصرہ کرکے مودی نچلی سطح پر پہونچ گئے : کپل سبل

نئی دہلی،  9فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کا مذاق اڑانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس نے آج کہا ہے کہ ڈاکٹر سنگھ پر ذاتی حملہ کرکے مسٹر مودی اور نیچے گرگئے ہیں۔ ان کے اندراخلاقیات کی کمی ہے ۔کل مسٹر مودی نے کہا تھا کہ منموہن سنگھ برساتی پہن کرنہانے کا فن جانتے ہیں۔کانگریس کے ترجمان کپِل سبل نے ٹویٹ کر کے کہا، “انہوں نے ایک مرتبہ پھر ظاہر کردیا ہے کہ ان کے اندر شائستگی کی کمی ہے ۔ اس طرح کی بات کہہ کر مسٹر مودی اور نچلی سطح پر آ گئے ہیں۔ پارلیمنٹ کوئی انتخابی تقریر کا میدان نہیں ہے جہاں اس طرح کی باتیں کی جائیں۔ قابل ذکر ہے کہ مسٹر مودی نے راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے کل ڈاکٹر سنگھ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت میں گھپلہ پر گھپلہ ہوتے رہے لیکن انہوں نے اپنے اوپر داغ نہیں لگنے دیا کیونکہ ’ باتھ روم میں رین کوٹ‘ پہن کر نہانے کا ہنر وہی جانتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT