Thursday , June 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / منوہرآباد ۔ کوتہ پلی ریلوے لائن کے کاموں میں سرعت پیدا کریں

منوہرآباد ۔ کوتہ پلی ریلوے لائن کے کاموں میں سرعت پیدا کریں

سدی پیٹ میں منعقدہ جائزہ اجلاس سے ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کا خطاب

سدی پیٹ ۔ 21؍ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر بھاری آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے سدی پیٹ ڈسٹرکٹ کلکٹر دفتر میں منعقدہ جائزہ اجلاس سے منوہرآباد کوتہ پلی ریلوے لائن کاموں کے لئے حصول اراضی میں تیزی بڑھانے کے لئے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت جاری کی ۔ ہریش راؤ نے بتایا کہ سدی پیٹ ضلع میں 880 ایکڑ جملہ اراضی سے 230 ایکڑ اراضی حاصل کرتے ہوئے محکمہ ریلوے کے حوالے کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ حصول اراضی کے بعد ماہ جون ریلوے لائن کاموں کیلئے فوراً ٹنڈر طلب کیا جائے اسطرح محکمہ ریونیو اور ریلوے کے عہدیدار بات چیت کرتے ہوئے اگسٹ 2018 تک ریلوے لائن ریلوے اسٹیشن کے کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ اس اجلاس میں ریاستی وزیر بھاری آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے مختلف امور پر محکمہ بلدیہ محکمہ عمارات و شوارع ‘ ذرائع آبپاشی ‘ محکمہ برقی کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے عہدیداروں سے بات چیت کی ۔ اس اجلاس میں محکمہ بلدیہ کے عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے مکانوں کی تعمیر کیلئے اجازت میں تاخیر نہ کرنے کیلئے اور فوری منظوری فراہم کرنے کے لئے کیا ۔ اسطرح جائیداد ٹیکس پر منصوبہ بنانے اور ٹیکس اصول کرنے کے لئے کہا وہیں پینے کے پانی کے نلوں کا گھر گھر سروے کے لئے بھی ہدایت دی ۔ سریش راؤ نے محکمہ بلدیہ کی جانب سے امرت اسکیم کے تحت زیر زمین ڈرینج نظام موریوں کے کاموں میں تاخیر ہونے پر بھی شدید ناراضگی کا اظہار کیا ۔ وزیر ہریش راؤ نے سدی پیٹ میں زیر تعمیر حج ہاوز کو حیدرآباد میں موجود حج ہاوز کی طرز پر خوبصورت دلکش اور پختہ عمارت تعمیر کر نے کیلئے متعلقہ عہدیداروں سے کہا ۔ اسطرح شہرسدی پیٹ میں سڑکوں کی توسیع کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ہونے والے روکاٹوں پر ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ وقتاً فوقتاً انہیں فون پر اطلاع فراہم کرنے کے لئے ۔ ہریش راؤ نے اس اجلاس میں ہریتا ہارم شجرکاری کا ذکر کرتے ہوئے عہدیداروں سے کہا کہ موسم باراں کی آمد سے قبل ضلع سدی پیٹ کے ہر کونے اور خالی جگہ میں پودے لگانے کے لئے ہدایت دی ۔ ہریش راؤ نے ہریتا ہارم (شجرکاری) کے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے محکمہ جنگلات سے خصوصی عہدیدار کا تقرر کرنے کے لئے چیف منسٹر کے او اسی ڈی پرینکا نرگس اور محکمہ بلدیہ کے سکریٹری نوین متل سے فون پر بات کی ۔ انہوں نے کہاکہ سدی پیٹ ضلع کے تمام دیہاتوں میں داخلہ سڑکوں میں 2.5 کلو میٹر سڑکوں کی دو جانب سے روزگار طمانیت کے تحت پودے اُگانے کے لئے کہا ۔ اور اسطرح تمام سرکاری دفاترکی کھلی جگہ میں پودے لگانے او ر کچرا نظر نہ آنے کے لئے سخت ہدایت دی اسطرح محکمہ تعلیم کے ڈی ای او سے بات کرتے ہوئے تمام سرکاری اور خانگی اسکولوں کی کھلی جگہ میں پودے لگانے کیلئے بھی کہا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT