Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / منوہر کی آج شہریار سے ملاقات متوقع

منوہر کی آج شہریار سے ملاقات متوقع

دوبئی ۔ 20نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مجوزہ باہمی سیریز کے متعلق کل حتمی فیصلہ متوقع ہے جیسا کہ بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر کی پاکستانی  کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریارخان سے دوبئی میں ملاقات متوقع ہے ۔ تفصیلات کے بموجب منوہر چار روزہ دوبئی کے دورہ پر آئی سی سی کے اُمور کی انجام دہی کریں گے جیسا کہ بی سی سی آئی نے این سرینواسن کو آئی سی سی کے عہدہ سے 9 نومبر کو برطرف کردیا تھا ۔ پاکستان کے ساتھ باہمی سیریز کے متعلق تاہم نہ بی سی سی آئی نے اور نہ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوئی سرکاری بیان جاری کیا ہے لیکن باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے مذکورہ عہدیداروں کے درمیان ملاقات متوقع ہے اور یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز کے فیصلے کیلئے ہوگی ۔ قبل ازیں ہندوستان نے پڑوسی ملک کی ٹیم کی میزبانی کی پیشکش کی تھی جسے پاکستان نے یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ وہ اس سے قبل ہندوستان کاد ورہ کرچکی ہے جبکہ ہندوستانی ٹیم کو تیسرے مقام متحدہ عرب امارات میں سیریز کھیلنے سے اعتراز نہیں ہونا چاہئے کیونکہ اس نے ماضی میں آئی پی ایل کے مقابلے یہاں کھیلے ہیں۔ شہریار نے کہا ہے کہ 13 نومبر کو منوہر نے فون کے ذریعہ انھیں پاکستانی ٹیم کی میزبانی کی پیشکش کی تھی لیکن پی سی بی نے اپنے اس آئی سی سی فیوچر ٹور کی میزبانی متحدہ عرب امارات میں کرنے کی شرط ہی رکھی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT