Sunday , August 20 2017
Home / عرب دنیا / منٰی میں مزید کثیر منزلہ عمارتوں کا منصوبہ

منٰی میں مزید کثیر منزلہ عمارتوں کا منصوبہ

مکہ معظمہ۔ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) منٰی کے علاقہ شعیبین منتخب کیا گیا ہے تاکہ مزید کثیر منزلہ عمارتیں تجرباتی بنیاد پر تعمیر کی جائیں اورخیموں کی وادی میں مزید حجاج کرام قیام کرسکیں۔ مکہ معظمہ کو ترقی دینے کی اتھارٹی نے کہا کہ اسے منٰی کی توسیع کی بہت زیادہ فکر ہے اور مزید کثیر منزلہ عمارتیں مشرقی اور مغربی مضافاتی علاقوں میں تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ال ۔بر نے کہا کہ اتھارٹی اور وزارتِ داخلہ کو منٰی کی توسیع سے متعلق تجاویز پیش کی گئی ہیں لیکن کسی تجویز کو قطعیت نہیں دی گئی ۔ ماہرین تمام تجاویز پر غور کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑوں پر فلک بوس عمارتوں کی تعمیر مددگار ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT