Saturday , April 29 2017
Home / اضلاع کی خبریں / منچریال میں صبح 10 بجے گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش

منچریال میں صبح 10 بجے گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش

منچریال۔ 16 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منچریال میں آج صبح 10 بجے اچانک گہرے سیاہ بادل چھا گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے گرج چمک کے ساتھ دھواں دھار بارش کا آغاز ہوگیا۔ تیز بارش کا سلسلہ تقریباً 40 منٹ جاری رہا۔ موسم اچانک سرد ہوگیا۔ اندھیرا چھا جانے سے گاڑیوں کے ہیڈ لائیٹ آن کرتے ہوئے چلانا پڑا۔ غیرموسمی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، لیکن اس بارش سے کسانوں کو کافی نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT