Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / منچریال میں پینے کے پانی اور دیگر مسائل کی یکسوئی کا تیقن

منچریال میں پینے کے پانی اور دیگر مسائل کی یکسوئی کا تیقن

منچریال۔/13فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منچریال کے وارڈ 8 کے تلک نگر میں ترقیاتی پروگراموں کی انجام دہی کیلئے مطلوبہ فنڈز مہیا کئے جائیں گے۔ یہ بات رکن اسمبلی منچریال مسٹر این دیواکر راؤ نے کہی۔ انہوں نے اس خصوص میں وارڈ میں پیدل دورہ کرتے ہوئے شخصی طور پر عوام سے ملاقات کرتے ہوئے مسائل کی سماعت کی۔ انہیں بتایا گیا کہ وارڈ میں پینے کے پانی کی قلت، برقی مسائل کے علاوہ صفائی کے ناقص انتظامات ہیں۔ رکن اسمبلی نے وارڈ کے عوام کو واضح تیقن دیا کہ تمام مسائل کو عاجلانہ طور پر حل کردیا جائے گا جس کے لئے فنڈز کی کوئی قلت نہیں ہوگی۔ انہوں نے اس موقع پر ان کے ساتھ موجود متعلقہ عہدیداروں کو برسر موقع ہدایت دی کہ وہ فوری مذکورہ  مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کریں۔ اس پروگرام میں میونسپل چیرمین مسرز ایم وسندھرا، کونسلر مسٹر ڈی سرینواس قائدین، ستیا، گوپال، پرساد و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT