Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / منچریال پولیس کی جانب سے ’’آپریشن مسکراہٹ ‘‘ کا آغاز

منچریال پولیس کی جانب سے ’’آپریشن مسکراہٹ ‘‘ کا آغاز

منچریال /21 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منچریال اے ایس پی مسٹر وجئے کمار نے منچریال پولیس کی جانب سے ’’ آپریشن مسکراہٹ کا آغاز‘‘ جئے پور میں کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے ذریعہ بے سہارا بچے اور اسکول چھوڑ کر مزدوری کرنا یا بھیک مانگنے والے بچوں کو اسکول میں شریک کروانا ونیتران کے بہتر مستقبل کیلئے مساعی کرنا اہم مقصد ہے ۔ اس پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے ضلع ایس پی ترون جوشی نے ’’ مسکراہٹ مہم ‘‘ کے آغاز اور اس مہم کے ذریعہ 134 بچوں کو جو بے سہارا ایٹم اور بھیک مانگتے ہوئے پھر رہے تھے انہیں منچریال پولیس اے ایس پی مسٹر وجئے کمار کی نگرانی میں کامیابی سے آغاز پر اے ایس پی مسٹر وجئے کمار کی کافی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر منچریال میں منچریال پولیس ٹیم اور پریس ٹیم کے درمیان دوستانہ کرکٹ میاچ کھیلا گیا تھا ۔ جس کیلئے سرکاری ملازمین میڈیا نمائندے ، پولیس اور عوام کی جانب سے کافی فنڈ جمع کیا گیا تھا ۔ اس فنڈ کے ذریعہ ان 134 بچوں کو مدرسہ میں داخلہ دلواتے ہوئے انہیں درکار تعلیمی مواد ، کتابیں ، نوٹ بکس ، پن ، پنسل کے علاوہ یونیفارم مہیا کئے گئے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں اس مہم کو جاری رکھیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT