Thursday , June 29 2017
Home / اضلاع کی خبریں / منچریال کلکٹریٹ میں عوامی شکایتوں سے متعلق اجلاس

منچریال کلکٹریٹ میں عوامی شکایتوں سے متعلق اجلاس

منچریال ۔ /11 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منچریال ضلع کلکٹریٹ میں عوامی شکایتی درخواستوں کی سماعت کی صدارت اسپیشل ڈپٹی کلکٹر مسرز پرینکا نے کی ۔ ان کے ساتھ ڈی آر او مسٹر ویرا برہمیا ، منچریال آر ڈی او مسٹر پرتاپ کمار موجود تھے ۔ ضلع کلکٹر مسٹر آر وی کرنن اور منچریال جوائنٹ کلکٹر مسٹر سدھاکر راؤ رخصت پر روانہ ہوئے ۔ اس اجلاس میں ضلع فزیو تھراپی اسوسی ایشن صدر مسٹر سریندر ، سکریٹری مسٹر یادگیری نے تمام سرکاری ہاسپٹل میں فزیو تھراپی کے تقررات عمل میں لانے کیلئے درخواست پیش کی ۔ اس اجلاس میں مختلف مسائل پر مشتمل درخواستیں وصول ہوئی جس میں حکومت اور ضلع کلکٹر سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ان کے واجبی مسائل کو عاجلانہ طور پر حل کریں ۔ اس اجلاس میں تمام ضلع اعلیٰ عہدہ دار شریک تھے ۔ اسپیشل ڈپٹی کلکٹر مسرز پرینکا نے تمام درخواستگذاروں سے کہا کہ ان کے تمام واجبی مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کی جائے گی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT